ایک نیوز نیوز: لاہور کے علاقے کاہنہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 26 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے لڑکی کو 7 گولیاں ماریں جو موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی ہے۔
پولیس نے قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش آغاز کر دیا ہے،مقتولہ لڑکی کی شناخت نہیں ہوسکی۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ قتل ذاتی رنجش کی بنا پر لگ رہا ہے۔