تر ک ائیر لائنز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

 تر ک ائیر لائنز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ
کیپشن:  تر ک ائیر لائنز کے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

ایک نیوز نیوز(نصیرواہگہ)شرابی مسافر کی ہنگامہ آرائی پر تر ک ائیر لائنز کے طیارے کی کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔ مسافر کو آف لوڈ کردیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ترک  ایئرلائن کی پرواز میں شراب پی کر  مسافر نےہنگامہ کردیا۔طیارہ پاکستانی  فضائی حدود سے گزر رہا تھا۔پائلٹ نے نشہ میں دھت مسافر  کے غل غپاڑہ کرنے پر طیارہ کراچی ایئرپورٹ لینڈ کیا۔جہاز مسافر کو آف لوڈ کرنے کے بعد تھائی لینڈ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔کراچی ائر پورٹ سکیورٹی نے مسافر کو ٹرانزٹ لاؤنج منتقل کردیا ۔ جہاز میں ہنگامہ آرائی کرنے والےمسافر کو آج رات ترکیہ فلائٹ سے ترکیہ ڈی پورٹ کردیا جائے گا۔