ایک نیوز نیوز: انڈیا میں سوشل میڈیا ٹائم لائنز پر چور اور پولیس اہلکار کے درمیان گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں چور اپنی چوری کا اعتراف کر رہا ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتا رہا ہے کہ اس نے یہ پیسے کہاں لگائے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چور نے ڈرگ سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس نے چوری کی تمام رقم آوارہ جانوروں کو کھانا کھلانے اور غریبوں میں کمبل بانٹنے پر لگا دی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق انڈیا کی ریاست چھتیس گڑھ میں پیش آنے والے اس واقعے پر چور کا کہنا ہے کہ اسے دس ہزار انڈین روپے چرانے کے بعد غلطی کا احساس ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرگ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر ابھشیک پلاوا چور سے تفتیش کر رہے ہیں جبکہ وہاں موجود دیگر پولیس اہلکار چور کے جوابوں پر ہنس رہے ہیں۔
ویڈیو سب سے پہلے بھلائی ٹائمز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹٹس پر شیئر ہوئی تھی جو کئی مرتبہ دیکھی اور دوبارہ شیئر کی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے چور کو ’رابن ہڈ‘ یا ’کرانتی کاری چور‘ یعنی انقلابی چور کے ناموں سے پکار رہے ہیں۔ویڈیو میں چور کو یہ بھی کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ’چوری کر کے اچھا لگا لیکن بعد میں پچھتاوا ہوا۔‘
چوری کے پیسوں سے غریبوں کو کمبل بانٹنے والا بھارت کا رابن ہڈ
Dec 03, 2022 | 16:29 PM