کین کمشنر پنجاب کی ہدایت پر 6 شوگرملوں کیخلاف ایف آئی آر درج

Dec 03, 2022 | 16:00 PM

ایک نیوز نیوز: کین کمشنر پنجاب حسین بہادر کی ہدایت پر 6 شوگر ملوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر بھکر، پتوکی اور اوکاڑہ کی شوگر ملوں کے خلاف درج کرائی گئی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن میں لکھا ہے کہ شوگر ملوں نے حکومتی ہدایت پر عمل نہ کیا اور 25 نومبر تک گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی۔ شوگر ملوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے فی دن جرمانہ یا 3 سال سزا دی جا سکتی ہے۔

ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ پنجاب کی 6 شوگر ملوں نے پنجاب شوگر کین کنٹرول ترمیمی ایکٹ 2021 کی شق نمبر 8 کی خلاف ورزی کی۔

آدم جی شوگر ملز، بہاولنگر کے مالک غلام احمد آدم کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ پتوکی شوگر ملز کے جی ایم فیضان فرخ لاشاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ 

اسی طرح عبداللہ شوگر ملز اوکاڑہ کے مالک میاں حسیب الیاس کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جبکہ شکر گنج شوگر ملز ون اور ٹو، جھنگ کے مالک الطاف سلیم کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔

مزیدخبریں