ایک نیوز نیوز: نیٹ فلکس کی ہٹ سیریز ’دی کراؤن‘ میں بہترین اداکاری کرنے والے پاکستان کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ لیڈی ڈیانا اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔
برطانوی شاہی خاندان پر بنی ویب سیریز ’دی کراؤن‘ میں پاکستانی ڈاکٹر حسنات خان کا کردار ادا کرنے والے ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ ڈیانا ڈاکٹر حسنات کے لئے اسلام قبول کرنا چاہتی تھیں۔ہمایوں سعید سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا سیریز میں ان کے تمام مناظر نشر کیے گئے ہیں؟
جس پر ہمایوں سعید نے یاد کرتے ہوئے بتایا کہ’ایک منظر میں شہزادی لیڈی ڈیانا نے ڈاکٹر حسنات سے کہا کہ وہ اُن کے لیے اسلام قبول کرنا چاہتی ہیں اس سین کو فلمایا گیا تھا مگر اس کو ڈراپ کر دیا گیا ہے‘۔
یاد رہے کہ نیٹ فلکس کی اس سیریز کو شائقین کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے جبکہ بین الااقوامی انڈسٹری میں ڈیبیو دینے والے ہمایوں سعید کی اداکاری کو بھی مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے۔
View this post on Instagram