ایک نیوز نیوز: سینیٹ کی نشست پر ہونے والے انتخاب میں پیپلزپارٹی نے میدان مارلیا۔ پی پی امیدوار وقار مہدی بلامقابلہ منتخب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم نے اپنے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے۔
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی سینیٹ کی مصطفٰی کھوکھر کے استعفی کے بعد ہونے والی خالی نشست پر ضمنی انتخابات میں بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہوگئے ہیں۔
ہفتہ کو الیکشن کمیشن میں نومنتخب سینیٹر وقار مہدی، صوبائی وزراء سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی، نجمی عالم، پیپلز لائرز فورم سندھ و کراچی کے صدور و دیگر بھی موجود تھے۔