آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی گلیوں کے نام پاکستانی شہروں سےمنسوب

Dec 03, 2022 | 14:59 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آسٹریلیا کی حکومت نے پاکستانیوں کے دل جیت لئے ،آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی گلیوں کے نام کراچی اسٹریٹ ، کوئٹہ اسٹریٹ ، لاہور اسٹریٹ اور ملتان اسٹریٹ رکھ دئیے گئے ۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی سفارتکار کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ پر ایک ٹویٹ کے ذریعے اس امرکا انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئےآسٹریلیا کے شہر سڈنی کی معروف گلیوں کے نام پاکستانی شہروں کے نا م پر رکھے گئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس امر کوسراہا ہے اور تجویز پیش کی ہے کہ پاکستانی شہروںکی سڑکوں یا گلیوں کو آسٹریلوی شہروں کے نام سے منسوب کیا جائے۔

مزیدخبریں