ایک نیوز نیوز: کوئٹہ میں دہشتگردی کا خدشہ، سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے خاتون خود کش حملہ آورسے متعلق تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا۔
سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ کی جانب سے ممکنہ دہشتگردی کے پیش نظرشہرکے تمام ایس پیز کو بھیجے جانے والے مراسلے میں ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے کے مطابق کالعدم تنظیم شہرمیں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔
متن کے مطابق کالعدم تنظیم نے تخریب کاری کیلئے خودکش خاتون بمبار کو تیار کیا ہے تاہم فی الحال یہ معلومات دستیاب نہیں ہیں کہ شہرمیں کس جگہ کو ٹارگٹ کیا جائے گا۔مراسلے میں خود کش بمبار کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں جس کے مطابق زینت زوجہ ضیاء الرحمان کو خود کش حملے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
چندروز قبل کوئٹہ میں بلیلی کے علاقے میں کیے جانے والے خود کش حملے میں پولیو ٹیموں کی سیکورٹی پرمامور ٹرک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں کے علاوہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 5 افراد جان سے گئے۔
رواں سال جامعہ کراچی میں چینی اساتذہ کی گاڑی کو نشانہ بنانےوالی خاتون خود کش حملہ آور شاری بلوچ کا تعلق بھی بلوچستان سے تھا۔