مری کے ہوٹل میں چارسیاح بے ہوش، تین دم توڑ گئے

Dec 03, 2022 | 14:15 PM

 ایک نیوز نیوز: مری کے علاقے لوئر ٹوپہ پرواقع مقامی ہوٹل کے کمرے  میں 4 سیاح بے ہوش پائے گئے ، تین اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے۔
رپورٹ کے مطابق چاروںسیاح سیر وتفریح کے لئے معروف سیاحتی مقام مری پہنچے تھے جہاں انہوں نے ہوٹل میں کمرہ کرائے پر لیا  تاہم صبح چاروں افراد نیم بے ہوش پائے گئے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ3 افراد ہپستال پہنچ کر دم توڑ گئے، ایک کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس کی جانب سے جا ں بحق افراد کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا۔ جبکہ موت کی وجوہات جاننے کے لئے بھی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں فیصل الیاس، محمد اویس اور شا ہرخ شامل ہیں جبکہ 27 سالہ محمد جونیم بے ہوش پایا گیا تھا اور گوجرانوالہ کا رہائشی ہے اسپتال میں زیر علاج ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیصل الیاس فاروق اعظم روڈ شمس آباد کا رہائشی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کوئی نشہ اور چیز استعمال کی گئی تاہم ابھی تک ۔کمرے میں الیکٹرک ہیٹر آن تھا تاہم  ابھی تک موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

مزیدخبریں