ایک نیوز نیوز: عوامی نمائندوں کی جانب سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر سپریم کورٹ کا نیا حکم نامہ آگیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے محض غلطی سے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے روک دیا۔ سندھ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے کونسلر یاسرآفتاب کی کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔
سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کےتحت ریٹرننگ افسر کاغذات کا فیصلہ کرنے سے پہلے تسلی کرے۔ اگرامیدوار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض ٹھوس نہ ہو تو ریٹرننگ افسر کاغذات مسترد نہ کرنے کا پابند ہے۔
امیدوارکےکاغذات پراعتراض ٹھوس بھی ہوتو درستگی کے بعد ریٹرننگ افسراعتراض نظر انداز کرسکتا ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منیبب اختر نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔