ایک نیوز نیوز: بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ نے فاسٹ باؤلر محمد شامی کی جگہ عمران ملک کی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف بھارت کے ون ڈے اسکواڈ میں شامل محمد شامی کو انجری کے باعث اسکوڈ سے باہر کیا گیا ہے۔ محمد شامی ٹریننگ سیشن کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہو گئے تھے جس وجہ سے انکی جگہ عمران ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بی سی سی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے عمران ملک کو شامی کے متبادل کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عمران ملک نیوزی لینڈ سے بھارتی اسکواڈ میں شیکھر دھون، شاردول ٹھاکر، دیپک چاہر، شریاس ایر اور رشبھ پنت کے ساتھ شامل ہوئے ہیں۔اگر شامی انجری سے صحتیاب نہیں ہوتے ہیں تو بھارت کو ٹیسٹ اسکواڈ میں ایک اور تیز گیند باز کا نام دینا پڑے گا۔
دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز بھارت کیلئے بہت اہم ہے کیونکہ بھارت کو اگلے سال ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں جگہ بنانے کے لیےدونوں میچوں کو جیتنا ہوگا۔