عمران خان آج خیبرپختونخوا نہیں جائیں گے، مسرت جمشید چیمہ

Dec 03, 2022 | 13:28 PM

ایک نیوز نیوز: ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ ‏سموگ اور موسم کے باعث چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کیلئے فضائی سفر ممکن نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسرت جمشید چیمہ نے مزید کہا ہے کہ چئیرمین آج خیبرپختونخواہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کریں گے۔ ‏خیبرپختونخواہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد چئیرمین زمان پارک میں سندھ اسمبلی کے ممبران سے بھی ملاقات کریں گے۔ جہاں آئندہ  کے لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔

دوسری جانب مونس الہی  اور اسد عمر  ایوان وزیر اعلی پہنچ گئے۔ ایوان وزیر اعلی 90 شاہراہ میں سندھ اسمبلی کے ارکان کی آمد بھی متوقع ہے۔ عمران خان کے پی کے، سندھ اسمبلی اور دیگر پارٹی رہنماؤں سے ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں