انسداد دہشتگردی عدالت: ڈاکٹر عاصم حسین نے بریت کی درخواست دائر کردی

Dec 03, 2022 | 13:10 PM

ایک نیوز نیوز: سابق وفاقی وزیرڈاکٹر عاصم حسین نے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں بریت کی درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق درخواست پر عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 دسمبر کو دلائل طلب کرلیے۔ 

ڈاکٹر عاصم نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میرے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، سات سال میں ایک گواہ نے بھی میرے خلاف بیان نہیں دیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مقدمے سے بری کیا جائے۔ 

یاد رہے کہ دہشتگردوں کا علاج کرنے کے الزام میں ڈاکٹر عاصم حسین پر 2015 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ رینجرز کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ مقدمے میں انیس قائمخانی، وسیم اختر، روف صدیقی، قادر پٹیل، عثمان معظم نامزد ہیں۔

مزیدخبریں