سرائے عالمگیر :بچوں کی لڑائی میں فائرنگ سے 40 سالہ شخص قتل

Dec 03, 2022 | 13:06 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: سرائے عالمگیر سرکل میں آئے روز قتل کی وارداتوں میں اضافہ،ایسے ہی ایک خوفناک واقعہ پیش آیا کہ بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے،مسلح افراد کی فائرنگ سے 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ سے قبل بچے آپس میں کھیل رہے تھے کہ ان میں معمولی تلخ کلامی پر جھگڑا ہوگیا،مقتول عمران نے نوید کو تھپڑ مارا جس کے بعد بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 40 سالہ شخص ہلاک ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان قتل کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کیلئےفائرنگ کرتے ہوئےفرار ہو گے ہیں جن کی تلاش ابھی جاری ہے۔

پولیس نے مقتول کی نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے،پولیس تھانہ صدر نے 7 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر لیا ہے۔مقتول شہر میں بجلی کی دکان پر کام کرتا تھا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-03/news-1670054794-2474.mp4

مزیدخبریں