لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا

لاہور: پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے 15 ہیلپ لائن کالز ریکارڈ جاری کردیا
کیپشن: Lahore: Punjab Safe Cities Authority has released a record of 15 helpline calls(file photo)

ایک نیوز نیوز: پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی نے ون فائیو(15) ہیلپ لائن کالز ریکارڈجاری کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ نومبرمیں لاہورسمیت پنجاب بھر سے 18لاکھ 50ہزار133 کالز ہیلپ لائن پر موصول ہوئیں۔جن میں سے 1 لاکھ 67 ہزار953کالز پر پولیس کی مدد فراہم کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ مختلف معلومات کےحصول کیلئے50 ہزار084 کالز موصول ہوئیں جبکہ موصول شدہ کالز میں سے10 لاکھ56ہزار091 غیر متعلقہ تھیں۔ 

رپورٹ کے مطابق نومبرکےمہینےمیں ٹریفک سے متعلقہ9ہزار578 کالز پرراہنمائی فراہم کی گئی۔ لاہورلاسٹ اینڈ فاؤنڈسینٹرکی مدد سے8لاپتہ افرادکواپنوں سے ملوایاگیا۔

بتایا گیا ہے کہ ماہ نومبر میں66موٹرسائیکلیں اور 3 رکشے مالکان کےحوالےکیے گئے۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ون فائیو (15) ایمرجنسی ہیلپ لائن پر غیر ضروری کالز سے اجتناب برتنے کا مشورہ دیا ہے۔