چودھری فرحان:اوکاڑہ میں دوران ڈکیتی مزاحمت پر بزرگ شہری جاں بحق جبکہ 2خاتون سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ کے محلہ شاہ میر میں ایک گھر پر ڈکیتی کی واردات ہوئی 4مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے لگے جس پر 60 سالہ شخص کی ڈاکوؤں کے ساتھ مزاحمت ہوگئی۔
ڈاکوؤں نے فائر مار کر بزرگ شخص کوجاں بحق کردیا جبکہ 2 عورتیں اور ایک28 سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ہے۔ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جاں بحق شخص اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کہ تھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہری پریشان نظر آنے لگے ہیں،پولیس وارداتوں کو روکنے میں ناکام ہوچکی ہے،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔