ایک نیوز نیوز: شیخوپورہ میں صدرپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اعجاز خان کاکڑ کو بھرے بازار میں قتل کردیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پرائیوٹ سکول ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز خان کو حملہ آور بھرے بازار میں قتل کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا۔اعجاز کاکڑ کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ جنڈیالہ روڈ پر خریداری میں مصروف تھے۔
پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش جاری کردی ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ آور مقتول کا سالہ تھا اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ جس کے بعد آج پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے تمام پرائیویٹ سکول بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔