ایک نیوز نیوز: سابق آرمی چیف کے اہلخانہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مزید 2 افسران کو 4 ماہ کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ افسران کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ مجاز اتھارٹی چیئرمین ایف بی آر نے انضباطی کارروائی کرتے ہوئے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کی خاتون ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو مس نرجس شاہین علی خان اور ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں گریڈ 17 کے سیکرٹری ریفارمز اینڈ ماڈرنائزیشن ونگ احسن کلیم خان کو 120 دن کیلئے معطل کردیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے پہلے ریجنل ٹیکس آفس(آر ٹی او) لاہور کے گریڈ 18 کے دو افسران عاطف وڑائچ اور ظہوراحمد کو معطل کیا جا چکا ہے۔