پتوکی: شوگر مل میں کرشنگ سیزن کا آغاز نہ ہونے سے کسان پریشان

پتوکی: شوگر مل میں کرشنگ سیزن کا آغاز نہ ہونے سے کسان پریشان
کیپشن: Patuki: Farmers worried about non-start of crushing season in sugar mill(file photo)

ایک نیوز نیوز: پتوکی شوگر ملز انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے تاحال کرشنگ سیزن کا آغاز نہیں کیا، جس کی وجہ سے کسانوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسانوں کا کہنا ہے کہ مل نہ چلا کر انتظامیہ نے حکومتی احکامات کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ 

یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کے ساتھ شوگر ملز انتظامیہ نے متعدد میٹنگز میں شوگر مل کو 25  نومبر کو ہر حال میں چلانے کا وعدہ کیا تھا۔ جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی نے شوگر مل کے GM فیضان فرخ لاشاری کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے تحریری درخواست تھانہ سٹی پتوکی میں جمع کروا دی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا کہنا ہے کہ اگر شوگر مل کو فوری طور پر نہ چلایا گیا تو کاشتکاروں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

دوسری جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ گنے کی فصل کی تاحال کٹائی نہیں کی گئی اور اگر اب مزید تاخیر کی گئی تو گندم کی فصل کی بوائی تاخیر کا شکار ہوسکتی ہے۔ پتوکی کے کاشتکاروں نے وزیر اعلٰی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ایکشن لیں اور پتوکی شوگر مل کا کرشنگ سیزن شروع کروائیں۔