شاہ رخ خان ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پرسعودی مداحوں کے شکر گزار

 شاہ رخ خان ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول پرسعودی مداحوں کے شکر گزار

ایک نیوز نیوز: ہالی وڈ کی نامور اداکارہ شیرون سٹون سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں  شاہ رخ خان کو دیکھ کر حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں اداکارہ شیرون سٹون نے اپنے قریب بیٹھے شاہ رخ خان کو کھڑے ہوتے دیکھا تو حیرت کا شکار ہوگئیں اور دل تھام کر تالیاں بجانے لگی۔انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شاہ رخ خان کو فلمی دنیا میں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ایوارڈ سے نوازا گیا۔


اس موقع پر شاہ رخ خان کا کہناتھا کہ  ایوارڈ ملنے پر میں ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا بے حد شکر گزار ہوں۔ سعودی عرب میں اپنے مداحوں کے درمیان آکر مجھے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

شارخ خان کا مزید کہنا تھا کہ یہ وہ خطہ ہے جہاں سے میری فلموں کو سپورٹ ملی ہے۔ میں اس خطے کے ٹیلنٹ کو سہرانے اور یہاں کی فلم کمیونٹی کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب میں اپنی فلم ’ڈنکی‘ کی شوٹنگ کی ہے۔