جی7ممالک کا روسی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل کرنے پر اتفاق

Dec 03, 2022 | 12:10 PM

ایک نیوز نیوز: جی 7 اور یورپی یونین نے تیل کی نئی قیمت اور روسی خام تیل کی تجارت پر پابندی پیر سے نافذ العمل کرنے کا فیصلہ کر لیا جس سے یورپی یونین کو بحری جہازوں کے ذریعے ترسیل کیا جارہا روسی خام تیل بھی درآمد نہیں ہوپائے گا۔

تفصیلات کے مطابق روس کے جنگی وسائل کو اربوں ڈالرز نقصان پہنچانے کی ٹھان لی گئی۔ جی 7 سے جاری کردہ بیان کے مطابق جی 7 اور آسٹریلیا نے سمندر سے حاصل روسی خام تیل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 60 ڈالر فی بیرل مقرر کرنے پر اتفاق ہوا ہے۔

بیان کے مطابق جی 7 ممالک وعدے کے مطابق یوکرین جنگ کو روس کیلئے منافعے کا ذریعہ بننے سے روک رہے ہیں جس سے عالمی توانائی مارکیٹ مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ تیل کی نئی قیمت سے روس کی یوکرین جنگ کو فنڈ کرنے کی صلاحیت محدود ہوجائے گی۔ نئی قیمت طے کرنے کا مقصد روس کی جنگی صلاحیت کو نقصان پہنچانا بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

مزیدخبریں