راولپنڈی: 18 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی، دریائے جہلم میں کود گئی

Dec 03, 2022 | 12:02 PM

ایک نیوز نیوز: راولپنڈی کے علاقے کوہالہ پل پر 18 سالہ نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق لڑکی کی عمر 18 سال کے لگ بھگ بتائی جارہی ہے تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق لڑکی کی تلاش کیلئے امدادی آپریشن جاری ہے۔جس میں کوٹلی ستیاں کی امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق لڑکی نے  مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کی وجہ سے دریا میں چھلانگ لگائی ہے۔

مزیدخبریں