190 سال زندہ رہنے والے کچھوے کی سالگرہ کل منائی جائے گی

Dec 03, 2022 | 11:52 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: دنیا میں سب سے طویل العمر زندہ جانور کہلائے جانے والا کچھوا جوناتھن 190 برس کا ہو گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رواں سال  گنیز ورلڈ ریکارڈز میں زمین پر سب سے لمبی عمر والا جانور کا ریکارڈ کرنے والے کچھوے کو اس مہینے اب یہ دنیا کا سب سے پرانا کچھوا بھی قرار دیا گیا ہے۔
یہ کچھوا نیپولین بونا پارٹ کی وفات کے کچھ ہی دیر بعد 1832 میں پیدا ہوا تھا۔  اس عمر دراز کچھورے کی عمر کا اندازہ اس کے خول سے لگایا گیا ہے۔
جوناتھن نامی کچھوا سینٹ ہیلینا کے گورنر کی رہائش گاہ پر پرآسائش زندگی گزار رہا ہے جہاں اس کی سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔ اتوار کے اس کے لیے خصوصی طور پر گاجر، کھیرے، سیب اور ناشپاتی سے تیار کیا گیا کیک کاٹا جائے گا۔
کچھوے کی حفاظت پر مامور جو ہولنز کا کہنا تھا کہ اس ہوتے ہوئے جنگ عظیم اول اور دوم ہوئی تھی۔ اس نے برطانوی راج کا عروج و زوال بھی دیکھا، کئی گورنر، بادشاہوں اور ملکاؤں کا دور اس کی زندگی میں گزر گیا لیکن یہ ابھی تک وہیں ہے اور اپنی زندگی کا لطف اٹھا رہا ہے۔
سینٹ ہیلینا کے حکام کا کہنا ہے کہ جوناتھن کئی برس مزید زندہ رہے گا لیکن  مرنے کے بعد اس کے خول کو آئندہ نسلوں کے دیکھنے کے لیے محفوظ کیا جائے گا۔

مزیدخبریں