منڈی بہاؤالدین:پولیس کانسٹیبل  نےحوالات میں بند قیدی کوزیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Dec 03, 2022 | 11:47 AM

JAWAD MALIK

رانا نیازعلی: منڈی بہاؤالدین   ماڈل پولیس اسٹیشن   پھالیہ میں  پولیس کانسٹیبل  نے  حوالاتی کو مبینہ طور پر  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ،پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ پھالیہ پولیس اسٹیشن میں چوری کے ملزم کو ریمانڈ پر لایا گیا جسے نائب محرر نے اپنے کمرے میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ نوجوان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا جہاں اس کی جانب سے جیل انتظامیہ کے توسط سے پولیس حکام کوپولیس کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ کی درخواست دی گئی  ہے،جس پر پھالیہ پولیس نے پولیس اہلکار کے خلاف حوالاتی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا  ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل کو معطل کرکے گرفتار کرلیا گیا جبکہ معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں