عمر اکمل کو گراؤنڈ میں جانا مہنگا پڑ گیا، قیمتی موبائل فون چوری

عمر اکمل کو گراؤنڈ میں جانا مہنگا پڑ گیا، قیمتی موبائل فون چوری

ایک نیوز نیوز:  سوشل میڈیا کی زینت بنے رہنے والے قومی کرکٹر عمر اکمل کے 2 قیمتی موبائل فون گراونڈ  سے چوری ہو گئے ہیں۔  

رپورٹ کے مطابق عمر اکمل گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن سی بلاک گئے جہاں ان کے موبائل فون چوری ہونے کی واردات  پیش آئی۔ چوری شدہ موبائل فون کی مالیت 7 لاکھ 60 ہزار روپے بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے عمر اکمل کے کزن عباس علی کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا  گیا ہے۔  قومی کرکٹر عمر اکمل تھانے میں مقدمہ کے اندراج کیلئے خود گئے تھے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-03/news-1670049424-1300.mp4

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے چوری شدہ موبائلز کی تلاش کی جا رہی ہے۔