ایک نیوز نیوز: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا آف سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اصغر زیدی نےملاقات کی۔ وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی نےعمران خان کی عیادت،جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی نے چیئرمین عمران خان کے ارشد شریف سکول آف جرنلزم کے قیام کے اعلان پر عمل درآمد کرنے کا اعادہ کرتے ہوئے جی سی یونیورسٹی کے شعبہ میڈیا سٹڈیز کو ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا۔
good decision pic.twitter.com/je4zGTShmc
— Suhail Ahmad (@syng9) December 3, 2022
وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی نے کہا کہ ارشد شریف سکول آف جرنلزم میں تحقیقاتی صحافت اور صحافتی اقدار کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ کیمپس میں ارشد شریف سکول آف جرنلزم کی ایک نئی عمارت بھی تعمیر کی جائے گی۔
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی اصغر زیدی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب بھر میں طلبہ یونینز کی فوری بحالی اور اس بارے میں گائیڈلائنز تیار کرنے کی ہدایت کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے منسلک ہوتا ہے،پاکستان میں طلباء کو تعلیم سے روشناس کروانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔