عصمت اللہ خان نیازی: تعلیمی درسگاہوں میں ہی انسانیت کے منافی سلوک کیا جانے لگا۔ یونیورسٹی آف میانوالی کا وائس چانسلر انسانیت بھول گیا۔ غریب ملازمین کی تذلیل میں بےحسی کی انتہا کردی۔
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر اسلام الدین نامی یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں انہیں غریب صفائی کرنے والےملازمین کو گندگی پر ناک رگڑواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں انہیں یونیورسٹی کیمپس میں صفائی کرنے والے سویپر کو صحیح طریقے سے صفائی نہ کرنے پر بدسلوکی کا نشانہ بناتے اور یونیورسٹی میں زیر تعلیم طالبات اور عملہ کے سامنے گرجتے ہوئے سنا اور دیکھا جاسکتا ہے۔
یونیورسٹی آف میانوالی کے وائس چانسلر کی بےحسی
— AIK News News (@pnnnewspk) December 3, 2022
درجہ چہارم کے ملازمین کیساتھ انسانیت سوز سلوک
گندگی پر ناک رگڑوانے کی ویڈیو وائرل pic.twitter.com/bjhURHXJNF
وائس چانسلر کے ڈر سے سویپر ہاتھ باندھ کر کھڑا رہا لیکن وی سی نے سزا کے طور پر اپنے ملازم کے ذریعے سویپر کی ناک گندگی سے بھری ہوئی ریڑھی کے ساتھ رگڑوائی اور بدسلوکی کے بعد سویپر کو نوکری سے نکال دیا۔
افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ تمام منظر یونیورسٹی کے عملہ اور طالبات کے سامنے پیش کیا گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد وائس چانسلر نے مبینہ طور پر متاثرہ ملازم سے معافی مانگنے کی پیشکش کر دی ہے۔