فیفا ورلڈ کپ کی ٹاپ فیورٹ ٹیم برازیل کو کیمرون کے ہاتھوں شکست

Dec 03, 2022 | 10:36 AM

Hasan Moavia

 ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں اپ سیٹ کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ایک اور اپ سیٹ میں کیمرون نے برازیل کو 0-1 سے شکست دے دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر کے لُوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے گروپ جی کے میچ میں کیمرون نے برازیل کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی ہے  وہی گروپ ایچ میں کوریا نے پر تگال کو 1 کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دے دی ہے۔ 

کیمرون کی جانب سے ونسنٹ ابو بکر نے دوسرے ہاف کے اضافی وقت میں گول اسکور کی اور برازیل پر برتری حاصل کرلی جو میچ کے آخر تک برقرار رہی۔ گروپ جی میں پوائنٹس ٹیبل پر سرِ فہرست برازیل  اور سوئزرلینڈ  نے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ 
 

مزیدخبریں