آسٹریلوی کھلاڑی لبوشین نے 48 سال بعد اہم اعزاز نام کر لیا

آسٹریلوی کھلاڑی لبوشین نے 48 سال بعد اہم اعزاز نام کر لیا

ایک نیوز نیوز: آسٹریلوی بلے بازمارنوس لبوشین نے 48  سال  بعد ٹیسٹ کرکٹ  میں ویسٹ انڈیز کیخلاف ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیوی بلے باز مارنوس لبوشین نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز   میں ڈبل سنچری اور دوسری اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے آٹھویں بلے باز بن گئے ہیں۔

لبوشین نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پرتھ میں کھیلے جانے والے  ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اور پھر دوسری  اننگز میں سنچری  بنائی۔ لبوشین نے پہلی اننگز میں 204 اور دوسری اننگز میں 104 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کے کسی بلے باز نے یہ اعزاز 48  سال کے بعد حاصل کیا ہے۔ اس سے قبل گریگ چیپل نے 1974 میں یہ اعزاز حاصل کیا تھا۔ یہ اعزاز حاصل کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں ڈوگ والٹرز ،سنیل گواسکر، لارنس رو ،گراہم گوچ، برائن لارا اور کمار سنگارا بھی شامل ہیں۔