عمران خان نے مذاکرات کی پیشکش 'مشروط' کی ہے، فواد چودھری

Dec 03, 2022 | 10:14 AM

ایک نیوز نیوز: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کل پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت مل کر بیٹھے اور انتخابات کی تاریخ پر بات کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کاکہنا ہے کہ عمران خان نے مذاکرات کی کوئی غیر مشروط پیش کش نہیں کی۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہاکہ عمران خان کا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں تو پھر ہم مذاکرات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی صورت حال خراب ہے، وزارت دفاع کو مزید پیسے چاہئیں، سفارت خانے کے عملے کی تنخواہیں نہیں مل رہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ بہت خطرناک ہو گا اگر حکومت خود پاکستان کو ڈیفالٹ ڈکلیئر کر دے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان فوری اسمبلیاں توڑنے سے پیچھے ہٹ گئے تھے، وفاق کو مذاکرات کی پیش کش کی تھی۔

لاہور میں پارلیمانی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ مل بیٹھ کر انتخابات کی تاریخ نہیں دی تو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی اسمبلیاں توڑ دیں گے، پرویز الہٰی نے یقین دہانی کروائی ہے جب کہیں گے اسمبلی توڑ دیں گے۔

مزیدخبریں