فیفا ورلڈ کپ: یوراگوئےاور گھانا بھی پہلے راؤنڈ میں باہر

Dec 03, 2022 | 09:40 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قطر میں جاری فیفا ورلڈکپ کے گروپ ایچ میں  یوراگوئےٹورنامنٹ سے باہر جبکہ پرتگال اورجنوبی کوریا کی ٹیموں نے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گروپ ایچ میں  2 میچز کھیلے گئے جس میں پرتگال اور جنوبی کوریا کی ٹیمیں جبکہ گھانا اور یوراگوئےکی ٹیمیں مدمقابل تھی۔ جنوبی کوریا نے پرتگال کو ایک کے مقابلے میں 2 گول سے شکست دی تھی جبکہ یوروگوئے نے گھانا کو دو صفر سے شکست دی تھی۔

گروپ میچز میں پہلے راؤنڈ کے اختتام پر گروپ ایچ  میں پرتگال 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر رہا جبکہ جنوبی کوریا اور  یوراگوئےنے  4،4 پوائنٹس حاصل کرکے دوسرے اور تیسرے نمبر  پر رہے ان دونوں ٹیموں کے درمیان گولز کا فرق ایک جیسا تھا۔ جنوبی کوریا کی ٹیم ورلڈکپ میں مجموعی طور پر زیادہ گول کرنے کی وجہ سے اگلےمرحلے میں کوالیفائی کر گئی ہے۔

 یوراگوئے نے گروپ میچز میں مجموعی طور پر 2 گول کیے جبکہ جنوبی کوریا نے 4 گول اسکور کیے تھے۔ جس کی وجہ سے جنوبی کوریا کی ٹیم کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہے

مزیدخبریں