ایک نیوز نیوز: پیپلزپارٹی کے رہنما و سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی جنگی صورتحال نہیں، یہاں گورنر راج کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پنجاب اسمبلی توڑنے اور وفاقی حکومت کی جانب سے ایسا کرنے سے روکنے سے متعلق سوال پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ گورنر راج نہیں لگ سکتا تاہم گورنر وزیراعلیٰ کو کہہ سکتا ہے آپ اعتماد کا ووٹ لیں۔
تحریک عدم اعتماد کی ریکوزیشن جمع ہوجائے تو ووٹںگ تک اسمبلیاں نہیں توڑی جاسکتیں، اگر اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو ان صوبوں میں الیکشن ہوجائیں گے۔یہ کوئی بادشاہت نہیں کہ جاکر اسمبلیاں توڑ دیں، اگر ایسا کوئی اختیار استعمال کریں گے تو عدالت اٹھا کر باہر پھینکے گی۔