ایک نیوز نیوز: حافظ آباد کی عدالت میں خاتون کی جانب سے سسرال اورسابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے فریقین کو 14 دسمبر کو طلب کرلیا۔
حافظ آباد کی فیملی کورٹ میں دائر درخواست پر سول جج ناجیہ بتول نے سماعت کی جس میں مؤقف اختیارکیا گیا تھا کہ سسرال والے اس سے اس کی بچی لینا چاہتے ہیں۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل شعیب اسلم نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کی ساس اوردو نندیں ٹرمپ کی کمپنی میں ملازم ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مقامی پولیس پر پریشر ڈالا جا رہا ہے۔
درخواست گزارخاتون نےالزام عائد کیا کہ مقامی پولیس بچی واپس کرنے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہے۔