سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کے گردگھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز: سوشل میڈیا، اجتماعات اور دیگر فورمز پر انتہا پسندی کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، سندھ پولیس کے شعبہ انسداد دہشتگردی میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کا نیاسیل قائم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں قائم نئے سیل کو اینٹی ایکسٹریمزم انفورسمنٹ سیل اے ای ای سی کا نام دیا گیا ہے، سی ٹی ڈی کے نئے انسداد انتہا پسندی سیل نے باقاعدہ مانیٹرنگ شروع کردی۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ نئے سیل کی سربراہی ڈی ایس پی رینک کے افسر کے سپرد کردی گئی ہے، مذکورہ سیل مقدمات کا اندراج اور تفتیش بھی کرے گا۔

نئےسیل کو ابتدا میں مختلف شعبوں میں کام کیلئے50کے قریب نفری فراہم کی گئی ہے، انسداد انتہا پسندی سیل ایس ایس پی آپریشن کے زیرنگرانی فرائض انجام دے گا۔