ایک نیوز نیوز: امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے پاکستان کی امداد بڑھانے کیلئے ایوان نمائندگان میں امورخارجہ کی کمیٹی کوخط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق امورخارجہ کمیٹی کو بھیجے گئے اپنے خط میں شیلا جیکسن نے لکھا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی امداد بڑھائی جائے۔
خط میں رکن کانگریس نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 600 ملین ڈالر دیے جائیں۔
شیلا جیکسن نے لکھا کہ 2005 میں زلزلہ زدگان کیلئے 500 ملین ڈالردیے گئے تھے، اس مرتبہ بھی اسی طرز پر مزید امداد بھیجی جائے۔
اپنے خط میں امریکی کانگریس کی خاتون رکن شیلا جیکسن نے لکھا کہ اس امداد سے نہ صرف پاک امریکا تعلقات مزید بہتر ہوں گے، بلکہ اس سے کئی جانیں بچائی جا سکیں گی۔