ایک نیوز نیوز :افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نےپاکستان کے وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اورپاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی پرحملے کی شدید مذمت کی ۔
ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ نےکابل میں پاکستان کے ہیڈ آف مشن عبید الرحمان نظامانی کو نشانہ بنانے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لائے گی۔ سیکیورٹی گارڈ سپاہی اسرار محمد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کے طکب گار ہیں۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کے سفارتی عملے کی حفاظت انتہائی اہمیت کی حامل ہے افغان حکومت دہشت گردوں کو پاکستان اور افغانستان کے تعلقات خراب کرنے سے روکے۔
افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو زرداری کوٹیلی فون
Dec 03, 2022 | 00:51 AM