لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی سے کئی بیماریاں جنم لے رہی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں لاہور کو آلودگی کے اعتبار سے بدترین قرار دیا چکا ہے۔محکمہ موسمیات نے رواں ماہ دسمبر کے وسط میں لاہور سمیت صوبے بھر میں بارشوں، دھند چھائے رہنے اور سموگ کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔
حکومت ات انتظامیہ کی جانب سے پنجاب میں سموگ کی کمی کیلیے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔چیرمین جوڈیشل ماحولیاتی کمیشن کی رپورٹ ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی، 4صفحات پر مشتمل رپورٹ سید کمال حیدر نے جسٹس شاہد کریم کی عدالت میں جمع کرائی۔
رپورٹ کو مدنظررکھتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں سموگ کی روک تھام کے پیش نظر اہم فیصلہ سنادیا۔۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دئیے کہ فصلوں کی باقیات جلانے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہ کی جائے،باقیات کو جلانے والوں پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔