جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاو میں بے پناہ اضافہ :سردارعثمان بزدار

Dec 03, 2020 | 08:56 AM

admin
(ایک نیوز نیوز)‌وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال بگڑ رہی ہے، ان حالات میں اجتماعات کرنا عوام سے دشمنی کے مترادف ہے۔

وزیر اعلیٰ کا مزید کہنا ہے کہ چوروں کے اس ٹولے کے دلوں میں عوام کا درد ہی نہیں ۔ اپوزیشن نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ، جلسوں کی وجہ سے کورونا کے پھیلاو میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے اپوزیشن کا غیر ذمے دارانہ رویہ مایوس کن ہے عوام نے پی ڈی ایم کے منفی بیانیہ کو مسترد کردیا ہے
مزیدخبریں