دورہ نیوزی لینڈ،پاکستان کرکٹ سکواڈ کے مزید 2 ارکان کوکورونا مثبت قراردیدیاگیا

دورہ نیوزی لینڈ،پاکستان کرکٹ سکواڈ کے مزید 2 ارکان کوکورونا مثبت قراردیدیاگیا
(ایک نیوز نیوز) دورہ نیوزی لینڈ پر موجود قومی سکواڈ کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ قومی سکواڈ میں شامل دو اور کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ کورونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کی کُل تعداد دو ہو گئی۔ پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان کھیلا جانے والا چار روزہ میچ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ چار روزہ میچ دو دسمبر کو کھیلا جانا تھا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں اٹھارہ دسمبر کو مد مقابل آئیں گی۔