اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جوچار حلقے کھلنےسے ختم ہوجائیگی:عمران خان

Aug 03, 2024 | 18:42 PM

ایک نیوز: اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی نےصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو   کی ،گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ مذاکرات آئین کے دائرے میں رہ کر کروں گا، سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، اس حکومت سے کیا مذاکرات کروں جوچار حلقے کھلنےسے ختم ہوجائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے محمود خان اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا کہا ہے، محمود خان اچکزئی سیاسی جماعتوں سے بات کرے گاسب سے بڑا یوٹرن وہ ہے جس نے ووٹ کو عزت کا نعرہ لگایا اور بوٹ کو عزت دی۔

مزیدخبریں