پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف 

Aug 03, 2024 | 18:19 PM

‏ایک نیوز: پاکستان ریلوے میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
ریلوے کے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے ریونیو اور ڈپازٹ اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی ،رقم منتقل کرنیکاانکشاف آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کیا گیا ،رقم کی منتقلی متعلقہ اتھارٹی کے اجازت کے بغیر منتقل کی گئی۔
 رونیو اکاونٹ میں64کروڑ 21لاکھ 70ہزار روپے منتقل کئے گئے، ڈپازٹ اکاؤنٹ میں پچاس کروڑ روپے منتقل کئے گئے ،وزارت خزانہ کی پیشگی اجازت کے بغیر سرمایہ کاری یا کسی اور جگہ جمع کرنے کے لیے عوامی اکاؤنٹ سے کوئی رقم نہیں نکالی جا سکتی۔
رپورٹ کے مطابق یہ فنڈز فنانس ڈویژن نے پاکستان ریلوے کے منظور شدہ منصوبوں کے لیے صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کیے گئے تھے، مخصوص منظور شدہ منصوبوں کے لیے فنانس ڈویژن کی طرف سے پاکستان ریلوے کو فراہم کیے گئے، پی ایس ڈی پی فنڈز کو کسی دوسرے مقصد کے لیے منتقل یا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ 
 کنٹرولنگ آفیسر کا فرض ہے کہ فنڈز عوامی مفاد میں اور ان مقاصد کے لیے خرچ کیے گئے ہیں یا نہیں، ریلوے مینجمنٹ کیجانب سے پی ایس ڈی پی اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹس میں رقوم کی منتقلی غیر مجاز تھی اور اس سے فنڈز کا غلط استعمال ہوتا ہے، رقوم کی منظوری کے بغیر منتقل کو روکا جائے اور مستقبل بغیر اجازت فنڈز کو منتقل نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں