آئین کی پاسداری اور خودداری کیلئےقوم کھڑی رہے:علی امین گنڈا پور

Aug 03, 2024 | 18:05 PM

ایک نیوز: علی امین گنڈا پور نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک کی،وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں،نظریہ قید نہیں ہو سکتا ، آئین کی پاسداری اور خودداری کے لئے قوم کھڑی رہے۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قوم 5اگست کو جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے ثابت کرے کہ نظریہ کے ساتھ کھڑے ہیں ،ملکی معیشت پر بانی پی ٹی آئی کو تشویش ہے کہ وہ ملک کے لئے بات کرنے کو تیار ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا، بانی چیئرمین نے ہمیشہ ملک کے لئے مذاکرات کا کہا ایک کمیٹی بھی بنائی ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں فسطائیت اور مقدمات ہو رہے ہیں ،فارم45نہیں دے رہے، فا ر م 47 والے اسمبلی میں بیٹھے ہوئے ہیں ،بانی پی ٹی ائی نے پہلے کہا مجھ پر حملہ کروایا جائے گا اسے مذہبی رنگ دیا جائے گا،پارٹی ختم کی جائے گی ،غلطی آپکی ہو اور مجھ سے کہا جائے کہ میں معافی مانگوں ،ایسا نہیں ہو گا ، اپنی انا کو تسکین پہنچانے کے لئے آپ آئیں، بیٹھیں بات کریں میری غلطی ثابت کریں،جتنی غلطی ہوگی اتنی معافی مانگ لیں گے۔
وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہمارے ساتھ بہت زیادتیاں ہوئی ہیں ،ہم بانی پی ٹی آئی کے فیصلہ کے پابند ہیں ، شیر افضل مروت سے تعلق اور رابطہ ہے،اسکو نوٹس پارٹی چیئرمین کی ہدایت پر دیئے گئے شیر افضل مروت کو کہا تھا کہ ہماری پارٹی میں سوشل میڈیا ہم پر بھی تنقید کر دیتا ہے، شیر افضل مروت کو کہا تھا کہ کوئی تنقید کرتا ہے تو برداشت کریں ،پارٹی کے اندر کے معاملات پارٹی کے اندر حل کرلیں گے، میرا خیال ہے واپسی کے راستے بند نہیں کرنے چاہیے، اصلاح والی بات کا مارجن بہت بڑا ہے ہمیں اپنے دیرینہ ساتھیوں کی اصلاح کرنی چاہیے، مجھے شیر افضل مروت کے نوٹیفیکیشن کا نہیں پتہ ۔

مزیدخبریں