شعیب اورثناء جاوید کے سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے

شعیب اورثناء جاوید کے سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹے
کیپشن: Shoaib and Sana Javed spotted in Switzerland

ایک نیوز:رواں سال 2024کے آغاز میں شادی کرنیوالی جوڑی شعیب ملک اورثناء جاوید آج کل بیر و ن ملک چھٹیاں منارہے ہیں۔
سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ثناء جاوید اور شعیب ملک نے مشترکہ پوسٹ کیں اور پوسٹ میں اپنی تصاویر شیئر کیں،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ جوڑا آج کل سوئٹزرلینڈ میں سیر سپاٹوں میں مصروف ہے۔
  تصاویر میں یہ جوڑی ایک دوسرے سے میچنگ کرتے لباس میں نظر آرہی ہے،دونوں نے جینز کے ساتھ سفید شرٹ کا انتخاب کیا، تصاویر میں دونوں کو سرسبز و شاداب حسین وادی میں قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکارہ ثناء جاوید نے شوہر کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں دل والا ایموجی بھی شیئر کیا۔