پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنیکی تجویز 

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنیکی تجویز 
کیپشن: Proposal to include Pakistan National Shipping Corporation in the privatization list

ایک نیوز:وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کو نجکاری فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے، پی این ایس سی سٹریٹجک ادارہ نہیں ہے ۔
قیصر احمد شیخ کا کہنا تھا کہ پی این ایس سی جتنا منافع کماتا ہے اس سے کہیں زیادہ کمایا جاسکتا ہے رواں سال پی این ایس سی کا منافع 20 ارب روپے ہونے کی توقع ہے،گزشتہ برس پی این ایس سی کی آمدنی 30 ارب روپے سے زائد تھی ،رواں سال آمدنی میں 10 ارب روپے کی کمی ہوگی۔ 
پرانے جہاز، جرمانے اور جہازوں پر جرمانوں پر بھاری رقم ادا کی گئی ہے ،یورپی شپنگ کمپنی مرکس کے ساتھ رواں ماہ کے آخر میں ایم او یو سائن کرنےجا رہے ہیں،مرکس ابتدائی طور پر 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے جس میں انفرااسٹرکچر ،ویئر ہاؤس پلوں کی تعمیر اور شپ بریکنگ کا بڑا منصوبہ شامل ہے ۔
مرکس تقریبا 750 جہاز گڈانی میں شپ بریکنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، کے پی ٹی نے رواں سال تاریخ کی سب سے زیادہ آمدنی حاصل کی ہے، کے پی ٹی کا منافع 2 ارب روپے سے بڑھ کر 10 ارب روپے پہنچ گیا ہے ،کے پی ٹی نے 50 ارب روپے کارگو ہینڈلنگ کی ہے ۔
چیئرمین کے پی ٹی سیدین زیدی کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے پی ٹی نے منافع کا ہدف 15 ارب روپے مقرر کیا ہے، چیئرمین پورٹ قاسم ناصر شاہ رواں سال پورٹ قاسم کا منافع 35 ارب روپے کو عبور کر جائے گا، گزشتہ برس یہ منافع 29 ارب روپے تھا ہمارے منافع میں ہر سال 20 فیصد تک اضافہ ہورہا ہے۔