چیف آف سٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

چیف آف سٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ
کیپشن: Chief of Staff Turkish Naval Forces Vice Admiral Ibrahim Özdeem visit to Naval Headquarters Islamabad

ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف سٹاف ترکیہ نیول فورسز وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدیم نے نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔
نیول ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر وائس چیف آف دی نیول سٹاف وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ 
ترک چیف آف سٹاف کی چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترک ایڈمرل نے خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔
 پاک بحریہ اور ترکیہ بحریہ کے مابین چھٹی ماہرین کی سطح کے سٹاف مذاکرات کا انعقاد مذاکرات کے دوران مشترکہ آپریشنز، تربیت اور تکنیکی شعبوں سے متعلق وسیع امور پر بات چیت ہوئی، ترکیہ بحریہ کے وفد کا یہ دورہ دونوں برادر ممالک کی بحریہ کے مابین مضبوط اور درینہ تعلقات کا عکاس ہے۔