شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی سے چھٹی ،نوٹیفیکشن جاری

شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی سے چھٹی ،نوٹیفیکشن جاری
کیپشن: Sher Afzal Marwat's dismissal from PTI, notification issued

ایک نیوز: شیر افضل مروت کی پی ٹی آئی سے چھٹی ہوگئی،با ضابطہ نوٹیفیکشن جاری کر دیا۔
شیر افضل مروت کی رکنیت منسوخی سے متعلق نوٹیفکیشن کےمعاملے پر چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کی پارٹی رکنیت برطرف کئے جانے سے لاعلم نکلے۔
پاکستان تحریک انصاف میں بڑی پھوٹ پڑ گئی ، بیرسٹر گوہر شیر افضل مروت کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئے، بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت بانی چیئرمین کا پکا ساتھی ہے، مجھے نہیں پتہ کس نے نوٹیفکیشن جاری کیا، میرے ہوتے ہوئے ایسا نوٹیفکیشن جاری نہیں کی جاسکتا،اگر مجھے علم نہیں تو پھر شیر افضل مروت کو کیسے نکالا جاسکتا ہے، بیرسٹر گوہر نے نوٹیفکیشن جعلی قرار دیا۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کور کمیٹی اراکین نے نوٹیفکیشن درست ہونے کی تصدیق کی ہے، اراکین نے کہا کہ نوٹیفکیشن درست ہے آج کور کمیٹی اجلاس میں فیصلہ ہوا تھا، پارٹی سے نکالے جانے بعد شیرافضل مروت کا موقف بھی آگیا ہے۔
  شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بانی چیئرمین کیلئے کام کرتا رہوں گا، اسمبلی سے استعفی حلقہ کے عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرونگا، میں بانی چیئرمین سے ملاقات کرکے اپنی پوزیشن واضح کرونگا۔
جبکہ پی ٹی آئی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو نوٹس بھیجا گیا تھا کہ وہ اپنے بیانات پر محتاط رہیں، کمیٹی سمجھتی ہے کہ شیر افضل مروت باعزت انسان ہیں انہیں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دے دینا چاہیے،ان کے بیانات، میڈیا سے گفتگو ،ٹویٹس سے متعلق ایک کمیٹی بنائی گئی تھی، کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت پارٹی کے ضوابط اور اصولوں کا احترام نہیں کرتے۔