لاہور:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جرمن سیاح کو لوٹ لیا 

لاہور:ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جرمن سیاح کو لوٹ لیا 
کیپشن: Lahore: Bandits robbed a German tourist at gunpoint

ایک نیوز:لاہورشمالی چھاؤنی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر جرمن سیاح کو لوٹ لیا ۔
27سالہ برگ فلورائن جو جرمن نیشنل ہےایئرپورٹ کے اطراف میں کیمپنگ کررہا تھا، 2ڈاکووں نےگن پوائنٹ پر قیمتی موبائل، نقدی اور5لاکھ کا کیمرہ چھین لیا ۔
  جرمن سیاح کو ڈاکوؤں نے تھپڑ بھی مارے ،متاثرہ شخص نے واردات کا مقدمہ درج کروانے کے لیے درخواست دے دی ، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر زرائع کی مدد سے ٹریس کیا جا رہا ہے۔
ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ متاثرہ جرمن فلورین برگ کی مدعیت میں2نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔