ایک نیوز: برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کو اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے ایرانی ایجنٹوں کے ذریعے قتل کرایا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی ایجنٹوں نے مہمان خانے کے 3کمروں میں دھماکا خیز مواد نصب کیا تھا، ایرانی حکام کے پاس ایجنٹوں کے کمروں میں انتہائی تیزی سے آنے جانے کی ویڈیو ہے، دھماکا خیز مواد نصب کرنے والے ایجنٹ ایران چھوڑ چکے تھے۔
دھماکا خیز مواد ایران کے باہر سے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے تباہ کیا گیا،ایران کے صدر رئیسی کے جنازے میں شرکت کے موقع پر اسماعیل ہانیہ کو قتل کیا جانا تھا۔
دوسری جانب ایرانی انٹیلی جنس وزیر اسماعیل خطیب کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہانیہ کو قتل کرنے سے پہلے اسرائیل نے امریکا سے منظوری لی تھی ،اسماعیل ہانیہ کا قتل ایک بار پھر صیہونی ریاست کی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔