مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری رہا

مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری رہا
کیپشن: Imam of Al-Aqsa Mosque and former Grand Mufti Sheikh Ikrama Sabri

ایک نیوز:عرب میڈیا  کے مطابق اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے امام اور سابق مفتی اعظم شیخ عکرمہ صبری کو رہا کر دیا۔
شیخ عکرمہ صبری کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہانیہ کی تعریف پر گرفتار کیا گیا تھا، شیخ عکرمہ صبری کے مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر 8 اگست تک پابندی بھی عائد کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مسجد اقصیٰ کے امام عکرمہ صبری نے خطبے میں اسماعیل ہانیہ کے لیے تعریفی کلمات ادا کیے تھے جس کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز اسرائیلی پولیس نے نماز جمعہ کے خطبے میں حماس کے شہید رہنما   اسماعیل ہانیہ کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں شہید کہنے پر مسجد اقصیٰ کے امام کو حراست میں لے لیا تھا۔

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے 84سالہ امام شیخ اکریمی صابری کو یروشلم کے پڑوس میں واقع انکی رہائش گاہ سے حراست میں لیا، سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں اسرائیلی پولیس کو بزرگ امام کو حراست میں لے کر گاڑی میں بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔