امریکی وزیردفاع نےخالد شیخ محمد ودیگر دو ساتھی ملزمان کی ڈیل ختم کردی

امریکی وزیردفاع نےخالد شیخ محمد ودیگر دو ساتھی ملزمان کی ڈیل ختم کردی
کیپشن: The US Secretary of Defense terminated the deal of Khalid Sheikh Muhammad and two other co-accused

ایک نیوز:نائن الیون کے ماسٹر مائنڈ سے متعلق جوبائیڈن انتظامیہ نے یوٹرن لے لیا۔

امریکی وزیردفاع نےخالد شیخ محمد اور ان کے دو ساتھی ملزمان کی ڈیل ختم کردی، ڈیل ختم ہونےپرنائن الیون کےملزمان کوسزائےموت دی جاسکےگی۔    

خیال رہے کہ کچھ روز قبل   نائن الیون حملوں کے مرکزی ملزم اور منصوبہ ساز خالد شیخ محمد سمیت3ملزمان اعتراف جرم پر آمادہ ہو گئے تھے جس پر امریکی حکومت کا کہنا تھا کہ اعتراف جرم پر ملزمان کی سزائے موت ختم کر دی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تینوں ملزمان نے امریکی فوج سے سمجھوتہ کرلیا ہے، سمجھوتے کے تحت تینوں ملزمان کو سزائے موت نہیں دی جائے گی۔
امریکی محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ11ستمبر حملوں کے ماسٹر مائنڈ ملزم خالد شیخ محمد اور اس کے دو ساتھیوں نے اعتراف جرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، خالد شیخ محمد اور ان کے دو ساتھی ولید بن عطاش اور مصطفیٰ الہوساوی آئندہ ہفتے گوانتانامو بے میں ملٹری کمیشن کے سامنے اعتراف جرم کریں گے۔